حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزاتِ علمیہ کے صوبائی انتظامی مراکز کے امورِ تحقیق کے مسئولین اور متعلقہ ذمہ داران کی شرکت سے حوزاتِ علمیہ میں امورِ تحقیق کے صوبائی مسئولینِ کا چودہواں اجلاس ویبینار کے ذریعے منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں مدارس اور حوزوی مراکز میں تحقیقی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف موضوعات اور طریقۂ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی طرح زیرِ بحث آنے والے اہم موضوعات میں قراردادوں کی پیروی کے طریقۂ کار پر توجہ، مدارس علمیہ میں تحقیق کے مقام کو مضبوط اور مستحکم کرنا اور علمی و تربیتی گروہوں کی تحقیقی سرگرمیوں کو منظم کرنا شامل تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس اجلاس کی قراردادوں کے مطابق طے پایا کہ نشستوں اور اجلاسوں میں پیش کیے جانے والے چیلنجز اور تجاویز کو حوزاتِ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹریٹ کے حوالے کیا جائے گا تاکہ انہیں بڑے پیمانے پر پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے عمل میں بروئے کار لایا جا سکے۔ اسی طرح کمیٹیوں کی قراردادوں کی پیروی کے لیے تحقیق کے فروغ کے شعبے کی ذمہ داری کے تحت چار پیگیری کونسلیں تشکیل دینا بھی اجلاس کی دیگر قراردادوں میں شامل تھا۔ اس اقدام کا مقصد قراردادوں پر زیادہ سنجیدگی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا اور فیصلوں کو صرف تجویز یا قرارداد کی سطح تک محدود رہنے سے روکنا ہے۔
اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق حوزاتِ علمیہ کے معاونتِ آموزش کے شعبے کی جانب سے تعلیمی یونٹس کے معاونانِ آموزش کو تحقیقی پروگراموں کے ضوابط اور ہدایات سے آگاہ کرنے میں تعاون کیا جائے گا تاکہ مدارس اور حوزوی مراکز میں تعلیم اور تحقیق کے شعبوں کے درمیان مزید ہم آہنگی پیدا ہو۔
علمی و تربیتی گروہوں کی تحقیقی ذمہ داریوں اور فرائض کو آئندہ ضوابط میں شامل کرنا بھی اجلاس میں زیرِ بحث آنے والے موضوعات میں شامل تھا۔ طے پایا کہ اس معاملے کا معاونتِ آموزش کے تعاون سے جائزہ لے کر اسے منظم کیا جائے گا۔
حوزہ علمیہ میں امورِ تحقیق کے مسئول حجت الاسلام والمسلمین فرہاد عباسی نے اپنے خطاب کے دوران مدارس علمیہ کی تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مرحلہ وار پیش رفت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ابتدا ہی سے بڑے اقدامات نہیں کیے جا سکتے بلکہ اس راستے کو تدریجی اور مرحلہ وار انداز میں آگے بڑھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا: مدرسہ علمیہ تحقیقی تحول کا نقطۂ آغاز اور بنیادی محور ہے۔ سب سے پہلے مدارس کی تحقیقی صورتحال کو ایک قابلِ قبول اور مطلوبہ سطح تک پہنچانا چاہیے اور اس مرحلے کے مستحکم ہونے کا اطمینان حاصل کرنے کے بعد اگلے مراحل کی طرف بڑھنا چاہیے۔
حجت الاسلام والمسلمین فرہاد عباسی نے مزید کہا: مدارس کے بعض امور ایسے افراد اور اداروں کے سپرد کیے جانے چاہییں جو امورِ تحقیق کے صوبائی مسئولین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور مدارس کے تحقیقی مسائل اور امور کی پیروی اور انہیں منظم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔









آپ کا تبصرہ